درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں: بلوچستان کے صحافیوں کے لیے ہمہ گیر تحفظ اور معلومات تک رسائی کے استعمال پر تربیت
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 27 مئی 2025
پاکستان پریس فاؤنڈیشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد، بشمول فری لانس صحافیوں، سے درخواستیں طلب کر رہی ہے۔ یہ تین روزہ استعداد کار میں اضافے کی تربیت صحافیوں کی ذاتی حفاظت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ جامع تربیت صحافیوں کو اُن کے کام کے پیچیدہ ماحول میں درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرے گی، جس میں ہمہ گیر تحفظ کے اصولوں اور معلومات تک رسائی کے حق کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ صحافت کو مزید مؤثر اور ذمہ دار بنایا جا سکے۔
تربیت کا محور ہمہ گیر تحفظ اور معلومات تک رسائی کے قوانین پر ہو گا، تاکہ صحافی محفوظ اور مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دینے کے قابل ہو سکیں۔ شرکاء کو ایسی عملی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملے گا جو اُن کی جسمانی، ڈیجیٹل، اور نفسیاتی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں گی، جن میں خطرے کا تجزیہ، سائبر سیکیورٹی، اور ذہنی صحت سے متعلق معاونت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، تربیت میں پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قانونی ڈھانچے کی سمجھ بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ صحافی عوامی معلومات کے قوانین کو استعمال کرتے ہوئے تحقیقاتی صحافت کو فروغ دے سکیں، احتساب کو یقینی بنا سکیں، اور میڈیا پر حملوں کے خلاف عدم سزا کے کلچر کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکیں۔
:کون درخواست دے سکتا ہے
بلوچستان میں مقیم صحافی اور میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد، بشمول فری لانس صحافی اور پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے معاونین، جو معلومات تک رسائی کے قوانین کے مؤثر استعمال کے ذریعے اپنی ذاتی حفاظت اور تحقیقاتی صلاحیت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
:تفصیلات
دورانیہ: تین دن
تاریخ: جون 2025 (حتمی تاریخوں سے منتخب شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا)
مقام: کراچی، سندھ (مقام کی تفصیلات منتخب امیدواروں کو فراہم کی جائیں گی)
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: مئی 27، 2025
:درخواست دینے کا طریقہ
درج ذیل لنک پر موجود درخواست فارم کو مکمل کریں:
https://forms.gle/UvEHEqGEVz2VNWtv5 : درخواست فارم
صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ برائے مہربانی تمام ضروری معلومات فراہم کرنا یقینی بنائیں۔
ہم آپ کی درخواستوں کے منتظر ہیں اور سیکھنے، اشتراک اور بااختیار بنانے کے تین بامقصد دنوں کی توقع رکھتے ہیں!
Read details in English here.