سندھ میں صحافیوں کے لیے آر ٹی آئی کے طریقہ کار کو بروئے کار لانے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت

Facebook
Twitter
Email
LinkedIn

پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ دیگر پیشہ ور افراد کو میڈیا کی حفاظت کے لیے معلومات کے حق (آر ٹی آئی) کے طریقہ کار کو استعمال کرنے سے متعلق ایک اہم ایک روزہ تربیتی سیشن میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

یہ تربیت صحافیوں اور میڈیا اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آر ٹی آئی کے طریقہ کار کی تفہیم کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوگی۔ یہ شرکاء کو میڈیا پر ہونے حملوں کی نوعیت کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

یہ تربیتی سیشن  پی پی ایف کی جاری کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صحافیوں کو آر ٹی آئی میکانزم کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں اور یہ طریقہ کار انہیں میڈیا پر حملوں کے حوالے سے استثنیٰ کے کلچر سے نمٹنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟

سندھ کے صحافی اور میڈیا پروفیشنلز۔
وہ افراد جو میڈیا میں سرگرم ہیں اورآر ٹی آئی قوانین کو سمجھنا چاہتے ہیں، نیز سندھ اور پاکستان میں میڈیا سیفٹی کے حوالے سے آگہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

: تفصیلات

تاریخ: فروری 2025 (منتخب شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا)

مقام: کراچی، سندھ (منتخب شرکاء کو تفصیلات دی جائیں گی)

دورانیہ: ایک پورا دن 

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: فروری 18، 2025 ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار نیچے دیے گئے درخواست فارم کو پُر کریں۔ تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کی درخواست پر غور کیا جا سکے۔ منتخب شرکاء کو مطلع کیا جائے گا۔

:درخواست فارم

https://forms.gle/TmKaC7zGUDoGgy7r9

ہم آپ کی درخواستوں کے منتظر ہیں اور ایک معلوماتی و مفید تربیتی سیشن میں آپ کی شرکت کے خواہاں ہیں۔

For details in English visit: https://www.pakistanpressfoundation.org/capacity-building-training-on-utilizing-rti-mechanism-for-journalists-in-sindh/

Quick Links