پاکستان پریس فاؤنڈیشن میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Email
LinkedIn

PPF New Logo Final

پاکستان پریس فاؤنڈیشن میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کر رہی ہے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 1 جون2025 ہے۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن میڈیا سیفٹی رپورٹنگ فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، جو ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد صحافیوں کی تحقیقاتی رپورٹنگ کی صلاحیت اور مضبوطی کو بڑھانا ہے تاکہ وہ پاکستان میں صحافیوں کی حفاظت کے مسائل پر مؤثر رپورٹنگ کر سکیں۔

اس فیلوشپ کا مقصد تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینا، میڈیا سیفٹی پر عوامی شعور میں اضافے میں کردار ادا کرنا، اور ایسے پالیسی و وکالتی اقدامات کی حمایت کرنا ہے جو صحافیوں کے تحفظ کو بہتر بنائیں۔ فیلوشپ حاصل کرنے والے صحافیوں کو تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ میڈیا سیفٹی، آزادی اظہار پر خطرات، اور صحافیوں کے خلاف جرائم میں عدم سزا جیسے موضوعات پر تفصیلی رپورٹس تیار کر سکیں۔

:فیلوشپ میں شامل ہے

۔ فیلوشپ حاصل کرنے والے صحافیوں کو مواد کی تیاری میں معاونت کے لیے 60,000 روپے تک اعزازیہ دیا جائے گا۔

۔ دو استعدادکار بڑھانے والی ورکشاپس میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جن کا مقصد تحقیقاتی صحافت کی مہارتوں کو نکھارنا اور میڈیا سیفٹی کے مسائل کی گہری سمجھ فراہم کرنا ہے۔

۔ تجربہ کار صحافیوں اور موضوعاتی ماہرین کے ساتھ ذاتی نوعیت کے آن لائن رہنمائی سیشنز میں شرکت، جہاں ہر اسٹوری کے لیے ادارتی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

۔ عملی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ منتخب فیلو چھ (6) تحقیقاتی رپورٹس بہتر تیار اور شائع کر سکیں — ہر رپورٹ میڈیا سیفٹی اور آزادی اظہار کے کسی نہ کسی اہم پہلو پر مرکوز ہو گی۔

ترجیح اُن درخواست دہندگان کو دی جائے گی جو اُن مخصوص کیسز کی تحقیق کے لیے پرعزم ہوں جن میں صحافیوں کو قتل یا زخمی کیا گیا اور مجرموں کو سزا نہیں ملی۔

:اہلیت کے معیار

صحافت میں تین سے پانچ سال کا تجربہ
خواتین صحافی، پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، اور کم سہولیات والے علاقوں — بشمول بلوچستان، نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع، گلگت بلتستان، اور آزاد جموں و کشمیر — سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو درخواست دینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ویڈیو پروڈکشن اور ملٹی میڈیا اسٹوری ٹیلنگ کا تجربہ رکھنے والے صحافی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کو درج ذیل دستاویزات جمع کرانا ہوں گی:

فیلوشپ درخواست فارم
پریس کارڈ یا ادارے کا ملازمت نامہ
ریزیومے / سی وی
گزشتہ بارہ مہینوں میں شائع یا نشر ہونے والی کم از کم تین رپورٹس کے لنکس یا کاپیاں

درخواستیں درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجی جائیں:
[email protected]

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 1 جون، 2025
مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کو قابلِ غور نہیں سمجھا جائے گا۔

(درخواست فارم (انگریزی
درخواست فارم (اردو)

گوگل فارم (انگریزی)

گوکل فارم (اردو)

Quick Links